0
Monday 26 May 2014 00:08

پریس کانفرنس

  • اسلام آباد میں بلاجواز گرفتاریوں کیخلاف سعید رضوی کی متاثرہ خاندان کے ہمراہ پریس کانفرنس

    اسلام آباد میں بلاجواز گرفتاریوں کیخلاف سعید رضوی کی متاثرہ خاندان کے ہمراہ پریس کانفرنس

  • 48 گھنٹے تک پولیس حراست میں رہنے والی دو معصوم بچیاں

    48 گھنٹے تک پولیس حراست میں رہنے والی دو معصوم بچیاں

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی غنڈہ گردی ایک بار پھر کھل کر سامنے آچکی ہے اور بیگناہ شیعہ افراد کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 23 مئی کی شب کو پولیس نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پائمال کرتے ہوئے تین خواتین، دو معصوم بچیوں سمیت آٹھ افراد کو بغیر کسی جرم اور ایف آئی آر کے گرفتار کرلیا، پولیس غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواجہ محمد علی کے گھر داخل ہوئی اور خواجہ محمد علی کو تین خواتین اور دو معصوم بچیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔ اسی طرح پولیس نے شیخ مظہر، غلام مصطفٰی جوئیہ کو گرفتار کرلیا۔ ظلم کی انتہاء دیکھیں کہ شبیر جوئیہ ایک مریض شخص ہیں، جنہیں ریڈ سیلز کا مرض لاحق ہے لیکن پولیس نے انہیں بھی بغیر کسی وجہ کے گرفتار کر لیا۔ اسی طرح پولیس نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے محمود اقبال بلوچ کے والد نذر بلوچ اور بھائی حسن اقبال بلوچ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، دونوں باپ بیٹا ایک مل میں مزدوری کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس گردی سے متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں معصوم بچیاں بھی موجود تھیں، جنہیں گرفتار کرکے 48 گھنٹے تک تھانے میں بند کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 386233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش