QR CodeQR Code

افتتاحی تقریب

1 Jun 2014 13:43

اسلام ٹائمز: شرکاء سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی نے معاشرے میں تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مدرسہ باقر العلوم کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے ہزارہ ٹاؤن بروری میں مدرسہ باقر العلوم اور ہزارہ ٹاؤن میں ضلعی دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رکن اسمبلی سید محمد رضا نے ضلعی دفتر ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ ڈویژن کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن شوریٰ عالی علامہ سید ہاشم موسوی، شیخ ولایت حسین جعفری، ڈویژنل سیکرٹری جنرل سید عباس علی، کونسلر کربلائی رجب علی، ڈاکٹر اقبال نذر، شیخ فدا حسین، جعفر علی اور دیگر عہدیداروں اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 388230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/388230/1/افتتاحی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org