QR CodeQR Code

ہو ازحسین

4 Jun 2014 20:00

اسلام ٹائمز: جشن ولادت امام حسین (ع) کے موقع پر Who is Hussain ٹیم کی طرف سے مختلف مسالک کے مساجد و مدارس، اولڈ ہومز، ہسپتالوں، گرجا گھروں اور مندروں میں مٹھائیاں اور گریٹنگ کارڈز تقسیم کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ہو از حسین (ع) Who is Hussain، کراچی نے امسال جشنِ ولادت نواسہء رسول خدا حضرت امام حسین (ع) کے پُرمسرت موقع کو بلاتفریق اہلیانِ کراچی کے ساتھ بانٹنے کیلئے اور امام حسین (ع) کے محبت، عزت اور ایثار کے پیغام کو عام کرنے کیلئے شہر کے مختلف اہم مقامات پر مٹھائیاں اور گریٹنگ کارڈز کہ جن پر امام (ع) کے فرامین تحریر تھے، تقسیم کئے گئے۔ اس مہم کے دوران ٹیم نے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی مساجد و مدارس، اولڈ ہومز، ہسپتالوں، گرجا گھروں اور مندروں میں مٹھائیوں اور گریٹنگ کارڈز کی تقسیم کے ذریعے امام حسین (ع) کے پیغامِ محبت و عزت کو پھیلایا، جبکہ مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کو مٹھائی بطورِ تحفہ بھیجی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 389199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/389199/1/ہو-ازحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org