QR CodeQR Code

کوئٹہ تقریب

7 Jun 2014 23:30

اسلام ٹائمز: شرکاء سے خطاب میں وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صدیوں سے آباد برادر اقوام کے درمیان قومی و لسانی بنیادوں پر نفرتوں کو بڑھایا گیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے شہر و ‌صوبے کے روایتی بھائی چارے اور امن کو کھیلوں کے فروغ سے دوبارہ بحال کریں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شہید سید طالب آغا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پہلا آل بلوچستان کنگ فو مقابلے کا انعقاد ہوا۔ تقریب کا انعقاد جنرل محمد موسٰی ڈگری کالج علمدارروڈ میں منعقد ہوا۔ تقریب میں‌ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیر کھیل بلوچستان میر مجیب الرحمان، صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال، پشتونخوامیپ کے رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ خان زیرے، سابق کمشنر کوئٹہ نسیم لہڑی سمیت صوبے کے دیگر اعلٰی حکومتی عہدیداران کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ تقریب میں صوبے بھر سے مختلف اقوام کے کنگ فو ٹیموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چئیرمین شہید طالب آغا فاؤنڈیشن سید داؤد آغا کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری دہشتگردی اور انتہا پسندی کے روک تھام کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے تقریب کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور برادر اقوام کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کیلئے پروگرام کو مثبت اقدام قرار دیا۔ آخر میں مختلف ٹیموں میں‌ اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 390090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/390090/1/کوئٹہ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org