QR CodeQR Code

دورہ مظفرگڑھ

24 Jun 2014 17:26

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ان دنوں جنوبی پنجاب کے سات روزہ دورے پر ہیں، اس دوران اُنہوں نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری ان دنوں جنوبی پنجاب کے سات روزہ دورے پر ہیں، اس دورے کے دوران اُنہوں نے جھنگ، لیہ، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازیخان، چوک اعظم میں عوامی اجتماعات، جلسوں اور مختلف کانفرنسوں سے خطاب کیا۔ مظفرگڑھ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مظلوم طبقہ اس وقت ایک لاوے کی شکل اختیار کرچکا ہے، اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو عوام سڑکوں پر ہوگی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے شعبہ وحدت یوتھ کے سربراہ سید فضل عباس نقوی اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 394717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/394717/1/دورہ-مظفرگڑھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org