QR CodeQR Code

پریس کانفرنس

4 Jul 2014 01:55

اسلام ٹائمز: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن شہباز شریف کی فرعونیت اور تکبر کی بڑی مثال ہے، شہداء کے قصاص میں پہلی پھانسی نواز، دوسری شہباز اور پھر رانا ثناءاللہ کو دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں منہاج سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری، مسلم لیگ قاف کے چوہدری پرویز الٰہی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ ناصر عباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اللہ اور عوام کی طاقت سے آئینی اور جمہوری انقلاب چند ہفتوں میں آنے والا ہے، چند روز میں انقلاب کی تاریخ اور طریقہ کار کا اعلان کرونگا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار رائے ونڈ کی بجائے ریاست، آئین اور قانون کے وفادار بنیں۔


خبر کا کوڈ: 397179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/397179/1/پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org