0
Sunday 6 Jul 2014 00:26

پی ایل ایف

  • فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملتان کے رہنما پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

    فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملتان کے رہنما پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

اسلام ٹائمز۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی ماہ رمضان المبارک کے دوران قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے"زخمی زخمی قدس پکارا، اب تو مسلم جاگ خدارا" تحریک کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید اقتدار حسین نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما حافظ محمد ایوب مغل، تحریک منہاج القرآن کے رہنما میجر (ر) اقبال چغتائی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما یاسر ارشاد، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید اقبال، فلسطین فائونڈیشن جنوبی پنجاب کے ترجمان سید محمد ثقلین نے خطاب کیا۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حقیقت کا احساس ہونا چاہیے کہ عالم اسلام کو لسانیت و فرقہ واریت سمیت مختلف نوعیت کے اختلافات کے ذریعے تقسیم در تقسیم کرنے کی سازش پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ یہ تقسیم اس لئے زیادہ خطرناک ہوچکی ہے کہ اب اسلام کے مقدس لبادے میں اسلام کے دشمن دہشت گردی کر رہے ہیں۔ ان دہشت گردوں کا ہدف مسلمان ممالک ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد مسلمانوں کی جان و مال و عزت پر حملہ آور ہیں۔ پاکستان میں ان کی دہشت گردی کس کے خلاف ہے؟ ہر پاکستانی بچہ بچہ جانتا ہے۔ یمن اور بعض افریقی ممالک میں بھی دہشت گردی زوروں پر ہے۔ یہی صورتحال شام میں تھی اور وہاں سے اب یہ دہشت گردی عراق میں داخل کی گئی ہے۔ یہ دہشت گرد امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادی ممالک کے ایجنڈا پر عمل کر رہے ہیں۔ گریٹر اسرائیل کے منحوس نقشے میں رنگ بھرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسلمان ممالک کو کمزور اور تقسیم کرکے اسرائیل کے سامنے ترنوالہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام 13 رمضان المبارک بمطابق 12 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بعنوان \'\'زخمی زخمی قدس پکارا، اب تو مسلم جاگ خدارا!\'\' منعقد ہوگی، جس میں مذہبی، سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 397598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش