QR CodeQR Code

افطار ڈنر

11 Jul 2014 03:49

اسلام ٹائمز: لاہور میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز حکومت جعلی مینڈیٹ لیکر آئی ہے، اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، طاہرالقادری کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جانب سے لاہور کے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر کی تقریب میں مہمان خصوصی ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری تھے جبکہ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سربراہ علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ سید امتیاز کاظمی، سید اسد عباس نقوی، رانا ماجد حسین، رائے ناصر حسین اور مظاہر شگری سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے لاہور کی صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ ہر ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرتی رہی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے تقریب سے اپنے خطاب میں غزہ پر اسرائیلی حملے کو عرب حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 398743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/398743/1/افطار-ڈنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org