QR CodeQR Code

یکجہتی فلسطین ریلی

14 Jul 2014 05:42

اسلام ٹائمز: کراچی میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام منعقدہ یکجہتی فلسطین ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت بند کرانے کیلئے سلامتی کونسل اور او آئی سی کا اجلاس طلب کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے زیراہتمام فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف نمائش چورنگی سے سی بریز پلازہ تک یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی میں بچوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔ یکجہتی فلسطین ریلی سے امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر مظفر ہاشمی اور ضلعی امراء اسحاق خان، منعم ظفر، یونس بارائی، عبدا لواحد شیخ اور اسامہ رضی، ڈپٹی سیکریٹری صابر احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری عبد الوہاب، نائب امیر مسلم پرویز، ڈپٹی سیکرٹری راشد قریشی، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 399279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/399279/1/یکجہتی-فلسطین-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org