QR CodeQR Code

افطار پارٹی

15 Jul 2014 19:02

اسلام ٹائمز: ایس یو سی کے صوبائی صدر خیبر پختونخوا کیجانب سے شہداء کے ورثا کے اعزاز میں جامعۃ النجف، کوٹلی امام حسین (ع) میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں شہداء کے ورثا نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی طرف سے کوٹلی امام حسین میں شہدائے ڈیرہ کے ورثا کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں سینکڑوں شہداء کے ورثا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے شہید کی منزلت و مقام بیان کیا کہ شہید کبھی مرتا نہیں، وہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی شہادت پوری قوم پر احسان ہوتا ہے اور ہم پر فرض ہے کہ شہداء کے ورثا کی ہر ممکن مدد کریں۔ اگر مالی مدد نہیں کرسکتے تو کم از کم پیار و محبت تو دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح امام حسین (ع) کے مشن کی تکمیل بی بی زینب (س) نے کی، اسی طرح حسینیت کے مشن کیلئے شہداء کے ورثا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ صوبائی صدر نے کہا کہ ہم غزہ فلسطین میں جاری کشیدگی اور نہتے مسلمانوں کے قتل عام اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور OIC سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ امام کا فرمان ہے کہ ظالم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں رہو۔ آخر میں صوبائی صدر نے ضرب عضب کی کامیابی اور فوجی جوانوں کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 399621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/399621/1/افطار-پارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org