QR CodeQR Code

طلبہ احتجاج

17 Jul 2014 21:06

اسلام ٹائمز: طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ انکے دل اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں، ہم سے اسرائیلی مظالم دیکھے نہیں جا رہے، آج حکمران خاموش ہیں لیکن عوام اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انکے ساتھ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کیخلاف اسلام آباد کی فیڈرل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے یونیوسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو افسوس ناک قرار دیا۔ طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے۔ طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ ان کے دل اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم سے اسرائیلی مظالم دیکھے نہیں جا رہے، آج حکمران خاموش ہیں لیکن عوام اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکمران اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں اور مظلوموں کا ساتھ دیں۔ امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت تمام انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں نے اسرئیل کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، یہی وجہ سے عالمی دہشتگرد اسرائیل نے سینکڑوں معصوم خواتین، بچوں اور مردوں کو بربریت کے ساتھ شہید کر دیا ہے۔ مظاہرے کے اختتام پر طلباء نے متفقہ قرارداد پاس کی، جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر ان مظالم کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ او آئی سی مردہ گھوڑا بننے کی بجائے امت مسلمہ کے مسائل حل کرے۔


خبر کا کوڈ: 400030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/400030/1/طلبہ-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org