QR CodeQR Code

فلسطین کانفرنس

17 Jul 2014 22:13

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے زیراہتمام مسئلہ فلسطین اور مسلم امہ کے کردار کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ استعمار مسلمانوں کو لڑاؤ اور تقسیم کرو کے منصوبے کے تحت باہم دست وگریباں کرنے کے درپے ہے، اس حوالے سے امت مسلمہ کو بیداری کا ثبوت دینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام متحدہ طلباء محاذ کی سمارٹ ہوٹل لاہور میں ’’مسئلہ فلسطین اور مسلم امہ کا کردار‘‘ کے عنوان سے کانفرنس ہوئی، جس سے مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک کی باہمی چپقلش کی وجہ سے آج اسرائیل، گریٹر اسرائیل کے منحوس نقشے میں رنگ بھرنے کیلئے ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر حالیہ انسانیت سوز مظالم اسرائیل کی سفاکیت اور امریکہ کی طرف دی گئی شہ کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ جارحیت و مظالم فلسطین کے نہتے عوام پر نہیں بلکہ عالم اسلام اور انسانیت پر مظالم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 400056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/400056/1/فلسطین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org