QR CodeQR Code

یوم شہداء پاراچنار

18 Jul 2014 18:04

اسلام ٹائمز: ہر سال 19 رمضان المبارک کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں یوم شہداء منایا جاتاہے۔ اس موقع پر گزشتہ جنگوں میں قوم ملت اور مذھب پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کی تصاویر کے ساتھ انکا مختصر سا زندگی نامہ بھی رکھا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حسب سابق امسال بھی 19 رمضان المبارک کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں یوم شہداء منایا گیا۔ یوم شہداء کے موقع پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں کرم ایجنسی کے تمام شہداء کی تصاویر آویزاں کیے گئے تھے۔ ہر شہید کی تصویر کے ساتھ مختصر سا زندگی نامہ بھی پیش کیا گیا تھا۔ 

پاراچنار سمیت ملحقہ دیہاتوں سے بھی کافی تعداد میں لوگ شہداء کی تصاویر کی زیارت کرنے کیلئے آئے ہوئے تھے۔ اس دوران رقت انگیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے، بعض لواحقین نے جب اپنے شہداء کی تصاویر دیکھ لئے، تو انکی آنکھیں پر نم ہوگئیں۔


خبر کا کوڈ: 400185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/400185/1/یوم-شہداء-پاراچنار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org