QR CodeQR Code

شہید جنازہ

19 Jul 2014 23:12

اسلام ٹائمز: شہید صباح علی کی نماز جنازہ علامہ ارشاد حسین خلیلی کی اقتداء میں ادا کی گئی، جس میں اہل تشیع کے ہمراہ اہل سنت نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پشاور کے علاقہ کوتوالی میں معروف نوحہ خواں صباح علی کو شہید کر دیا۔ نوحہ خواں سنگت میر کفایت حسین کے نوحہ خواں اور مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سابق سیکرٹری مالیات صباح علی جن کی صراف کی دکان تھی، اپنی دکان سے واپس گھر جا رہے تھے کہ کوتوالی کے علاقہ میں دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید صباح علی کی نماز جنازہ علامہ ارشاد حسین خلیلی کی اقتداء میں ادا کی گئی، جس میں اہل تشیع کے ہمراہ اہل سنت نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 400415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/400415/1/شہید-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org