QR CodeQR Code

عید پیکج

20 Jul 2014 07:35

اسلام ٹائمز: ایس یو سی خیبر پختونخوا کے زیراہتمام مستحق و غریب خاندانوں میں عید کیلئے راشن تقسیم کیا گیا، جس میں آٹا، گھی، دالیں، چینی اور شربت شامل تھا، صوبائی صدر نے مدرسے کے طالب علموں میں عید کے جوڑے بھی تقسیم کیئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں غریب اور نادار خاندانوں میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن تقسیم کرنے کی تقریب جامعۃ النجف، کوٹلی امام حسین (ع) میں ہوئی۔ جس میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر نے اپنے دست مبارک سے راشن تقسیم کیا۔ تقریب میں ایس یو سی کے ضلعی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مدرسہ کے طالب علموں میں عید کے نئے جوڑے بھی تقسیم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 400481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/400481/1/عید-پیکج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org