QR CodeQR Code

لاہور ملاقات

24 Jul 2014 01:27

اسلام ٹائمز: رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آپ کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، آپ متحد ہو کر ایک قوت بن کر ملک سے ظلم، جبر، بربریت، ریاستی دہشت گردی اور کرپشن سے خاتمہ کرنے میں بڑا رول پلے کر سکتے ہیں۔ اپنی جماعتوں کے ساتھ رہتے ہوئے وحدت بن کر پاکستان کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت مین پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملاقات کی۔ اس موقع ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سربراہ علامہ عبدالخالق اسدی، پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسن محی الدین، پی اے ٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباس، سینئر رہنما خرم نواز گنڈا پور اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ راجہ ناصر عباس نے علامہ طاہر القادری سے انقلاب کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


خبر کا کوڈ: 401169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401169/1/لاہور-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org