QR CodeQR Code

گمبہ قدس اسکردو

25 Jul 2014 16:05

اسلام ٹائمز: شرکائے ریلی نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مالک اشتر چوک گمبہ اسکردو پر امریکہ اور اسرائیل کا پرچم بھی نذر آتش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی، رہبر مسلمین و مستضعفین جہاں سید علی خامنہ ای کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے دنیا بھر کی طرح بلتستان میں بھی یوم القدس نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں گمبہ اسکردو میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن گمبہ اسکردو یونٹ کے زیراہتمام القدس ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ القدس ریلی خانقاہ گمبہ اسکردو سے مالک اشتر چوک تک نکالی گئی۔ شرکائے ریلی نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مالک اشتر چوک گمبہ اسکردو پر امریکہ اور اسرائیل کا پرچم بھی نذر آتش کیا۔ مالک اشتر چوک پر شرکاء مظاہرہ سے علامہ سید مظاہر حسین موسوی، علامہ سید احمد شاہ، علامہ شیخ یوسف عابدی، صادق نوری اور یونٹ صدر آئی ایس او گمبہ یونٹ نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 401452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401452/1/گمبہ-قدس-اسکردو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org