QR CodeQR Code

لاہور ریلی1

26 Jul 2014 00:42

اسلام ٹائمز: لاہور میں یوم القدس کے ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ انسانی تصور سے بالا تر یہ جرائم درحقیقت صیہونی حکومت کی بھیڑیا صفت اور نسل پسندانہ طینت کا حصہ ہیں اور اسکا واحد علاج اسکی نابودی اور خاتمہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا کی طرح لاہور میں بھی یوم القدس ملی و مذہبی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ یوم القدس کی مناسبت سے آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم، آئی او پاکستان کے زیراہتمام مسجد صاحب العصر والزمان اسلام پورہ سے پنجاب اسمبلی ہال تک القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی جبکہ دیگر علماء کی کثیر تعداد بھی ریلی میں موجود تھی۔ ریلی کے شرکاء نے حزب اللہ لبنان اور فلسطین کے پرچم، بینرز، پلے کارڈ اور امریکی صدر اوباما اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پتلے بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ جگہ جگہ اسرائیلی اور امریکی پرچم سٹرک پر بچھائے گئے تھے، جن کو شرکاء ریلی اپنے پیروں تلے روند کر امریکہ و اسرائیل کے ساتھ اظہار برات کرتے رہے۔ ریلی کے شرکاء امریکہ اور اسرائیلی کے خلاف جبکہ حماس، حزب اللہ اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 401514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401514/1/لاہور-ریلی1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org