QR CodeQR Code

القدس کراچی2

26 Jul 2014 07:09

اسلام ٹائمز: کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی سے خطاب میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ میں غاصب اسرائیل کی رکنیت منسوخ کی جائے اور بین الاقوامی عدالت میں جنگی جرائم کا ٹرائل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی جمعة الوداع کو امام خمینی (رہ) کے فرمان کے مطابق عالمی یوم القدس منایا گیا، کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش چورنگی سے نکل کر تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں لاکھوں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرکزی القدس ریلی کا اہتمام تحریک آزادی القدس اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام کیا گیا تھا، شرکائے ریلی نے سروں پر سرخ اور سبز پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر لبیک یا قدس اور قدس ہمارا ہے کے نعرے درج تھے جبکہ شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں بینزر اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور اور برطانیہ مردہ باد سمیت غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار ہمدردی پر مبنی نعرے لکھے ہوئے تھے۔ مرکزی القدس ریلی میں بچوں نے کھلونا ہتھیار اٹھا رکھے تھے اور فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے تھے۔ مرکزی القدس ریلی سے حماس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد محمود، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی، پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ باقر زیدی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ منور نقوی، عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان، خواہر زہرا نجفی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ عقیل موسٰی، علامہ علی انور جعفری، سلمان مجتبٰی نقوی، علامہ علی افضال رضوی، علامہ اصغر شہیدی سمیت دیگر علمائے کرام سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 401552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401552/1/القدس-کراچی2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org