QR CodeQR Code

ایس یو سی ریلی

26 Jul 2014 11:49

اسلام ٹائمز: ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ افسوس کہ آج جمعۃ الوداع تھا لیکن امام کعبہ نے اسرائیلی بربریت کیخلاف خطبہ جمعہ میں ایک لفظ بھی نہیں کہا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں سعودی عرب برابر کا شریک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجتہی اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف اظہار برات کے لئے علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر لاہور میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہو کر ایجرٹن روڈ سے ہوتی ہوئی پی آئی اے آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے شیعہ علماء کونسل اور فلسطین کے پرچم، بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء مردہ باد اسرائیل، مردہ باد امریکہ کے نعرے لگا رہے تھے۔ شیعہ علماء کونسل کی ریلی میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ ریلی کی قیادت علامہ مظہر عباس علوی، علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ افضل حیدری، علامہ حسن رضا قمی، علامہ تنویر عباس قمی، مولانا منظور حسین نے کی، جبکہ محسن نقوی، سید شہباز حیدر نقوی، سبطین حیدری، سیدہ طاہرہ شمیم نقوی، مولانا اعجاز علی سیال، قبلہ باقر نجفی، آغا سید آصف حسین بخاری نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 401588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401588/1/ایس-یو-سی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org