QR CodeQR Code

بچے القدس کراچی

27 Jul 2014 21:52

اسلام ٹائمز: مرکزی آزادی القدس ریلی کراچی میں والدین کیساتھ شریک معصوم کمسن بچے بھی قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کا عزم کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی جمعة الوداع کو امام خمینی (رہ) کے فرمان کے مطابق عالمی یوم القدس منایا گیا، کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش چورنگی سے نکل کر تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں لاکھوں کی تعداد میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ مرکزی القدس ریلی کا اہتمام تحریک آزادی القدس اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام کیا گیا تھا، شرکائے ریلی نے سروں پر سرخ اور سبز پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر لبیک یاقدس اور قدس ہمارا ہے، کے نعرے درج تھے جبکہ شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں بینزر اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور اور برطانیہ مردہ باد سمیت غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار ہمدردی پر مبنی نعرے لکھے ہوئے تھے۔ مرکزی القدس ریلی میں بچوں نے کھلونا ہتھیار اٹھا رکھے تھے اور فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے تھے جبکہ القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے بھی موجود تھے جو آزادی القدس کی جدوجہد پر مبنی فوجی دستے بنا کر ریلی میں شریک تھے۔ والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم و کمسن بچے بھی قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کا عزم کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 401858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401858/1/بچے-القدس-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org