QR CodeQR Code

جنرل کونسل اجلاس

3 Aug 2014 18:38

اسلام ٹائمز: لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین و قانون کا راستہ اپنایا، نامزد ملزموں کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست دی، امن کی خاطر کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا، چاہتے تو رائیونڈ میں جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے 10 اگست کو یوم شہداء منایا جائے گا، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ ضرور ہوگا، پہلے شہیدوں کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ لاہور میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ یوم شہداء پرامن ہوگا، جس کی ضمانت میں خود دیتا ہوں، اگر یوم شہداء پر کارکنوں کو روکا گیا یا کریک ڈاؤن کیا گیا تو یوم شہداء جاتی امرا میں منایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کو جاتی امرا بچانا ہے تو ظلم بند کر دیں، پنجاب پولیس فریق نہ بنے، یوم شہداء پر کارروائی کی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اگست ختم ہونے سے پہلے حکمران نہیں رہیں گے، اگر قانونی فیصلہ نہیں ہوا تو عوامی عدالت فیصلہ کرے گی، نواز شریف فیصلہ کرلیں پہلے وفاقی حکومت کو جانا ہے یا پنجاب حکومت کو۔


خبر کا کوڈ: 402791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/402791/1/جنرل-کونسل-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org