QR CodeQR Code

کراچی دھرنا

1 Sep 2014 16:14

اسلام ٹائمز: نواز حکومت کیخلاف ہونیوالے احتجاجی دھرنے سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اسلام آباد میں خون کی ہولی کھیل کر نواز حکومت اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکتی، گو نواز گو کا نعرہ حتمی ہے، شریف خاندان کی بادہاشت کے خاتمہ تک احتجاج جاری رہیگا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل اور سنی تحریک کی جانب سے نمائش چورنگی پر نواز حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ مختار امامی، علامہ باقر زیدی، علامہ حسن ہاشمی، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی اتحاد کونسل طارق محبوب صدیقی، مفتی اقبال نقشبندی، حاجی اقبال، صاحبزادہ اظہر رضا، مرکزی رہنما سنی تحریک مطلوب اعوان سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا، اس موقع پر خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 407734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/407734/1/کراچی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org