QR CodeQR Code

مشہدالرضا

6 Sep 2014 16:40

اسلام ٹائمز: تمام دنیا سے عقیدتمند آپ کے حرم اقدس کی زیارت کیلئے ایران کے شہر مشہد مقدس میں آتے ہیں اور آپ کے وجود بابرکت سے فیضیاب ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آسمان امامت کے آٹھویں ستارے امام رضا علیہ السلام نے 11 ذیعقدہ الحرام، 148 ہجری میں مدینہ منورہ کو اپنے وجود نازنین سے معطر کیا، آپ کی شہادت توس میں ہوئی،آپ کے والد کا نام نامی مبارک امام موسی کاظم علیہ السلام اور آپ شیعیان حیدر کرار کے ساتویں امام ہیں، جبکہ آپ کی والدہ گرامی کا نام نجمہ خاتون ہے۔ آپ علیہ السلام 35 سال کی عمر میں منصب امامت پر فائز ہوئے۔ آپکا دورِ امامت خلافت عباسیہ سے مصادف تھا، آپ کی کنیت ابوالحسن، ابو علی اور آپ کے القاب میں رضا، صابر، زکی، ولی، وفی، صدیق، رضی، شمس الشموس، معین الضعفاء و الفقراء، غریب الغربا، سراج الله، نورالهدی، قرة عین المؤمنین، مکیدة الملحدین، کفو الملک، رب‌السریر، رئاب التدبیر، شمس توس، خورشید ولایت، ضامن آهو، عالم آل محمد، ثامن الحجج، امام الرئوف شامل ہیں۔ آپ کی رافت و عطوفت کے چرچے تھے اسی لئے آپ امام رئوف کے نام سے مشہور ہیں۔ امام رضا علیہ السلام کا مرقد مطہر بھی توس (مشہد مقدس )میں واقع ہے۔ تمام دنیا سے عقیدتمند آپ کے حرم اقدس کی زیارت کیلئے ایران کے شہر مشہد مقدس میں آتے ہیں اور آپ کے وجود بابرکت سے فیضیاب ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 408508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/408508/1/مشہدالرضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org