QR CodeQR Code

میڈیکل کیمپ

23 Sep 2014 22:15

اسلام ٹائمز: جعفریہ یوتھ کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج اور مدد کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ہر علاقے میں بلاتفریق مذہب و مسلک تمام متاثرین کو برابری کی بنیاد پر ڈیل کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور سندھ میں تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کی مدد کے لئے جعفریہ یوتھ کی طرف سے دوسرے مرحلے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ضلع جھنگ کے علاقوں اٹھارہ ہزاری، گڑھ مہاراجہ، تروڑ بلوچ، احمد پور سیال، کوٹ بہادر، موضع درگئی شاہ، روڈو سلطان، پہاڑ پور، اسلام پور نشیب، سیوہ سادات، روڈو بلوچ، عباس والا، منڈے سیداں اور دیگر علاقوں میں جبکہ مظفرگڑھ میں جوآنہ بنگلہ اور موضع یوسف پور پٹڑی سادات میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں مریضوں نے مفت استفادہ کیا اور تمام مریضوں کو بلاتفریق مسلک و مذہب طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 411262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/411262/1/میڈیکل-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org