0
Sunday 28 Sep 2014 19:53

پشاور احتجاج

اسلام ٹائمز۔ پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ بلخصوص شہید حیدر علی کے قتل کیخلاف امامیہ رابطہ کونسل کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے وفاقی اور صوبائی حکومت کیخلاف نعری بازی کی، اور ٹائر نذر آتش کئے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر رجائی کا کہنا تھا کہ پشاور میں آئے روز بے گناہ اہل تشیع کو شہید کیا جارہا ہے، لیکن کوئی پرسان حال نہیں، ہمیں بھرپور احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، حکمران اپنے اقتدار کے چکروں میں مصروف ہیں، اور عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔
خبر کا کوڈ : 412115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش