QR CodeQR Code

پشاور دھماکہ

4 Oct 2014 17:48

اسلام ٹائمز: دھماکہ میں سات مسافر جاں بحق اور چار زخمی ہوئے، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی میتیں گذشتہ روز پاراچنار میں انکے آبائی گاوں میں پہنچا دی گئیں جہاں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردانہ حملے کا شکار ہونیوالی پشاور سے پاراچنار جانے والی گاڑی میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ شرپسند مسافر کے بھیس میں پارا چنار جانے والی گاڑی میں کوہاٹ اڈا کے قریب سے سوار ہوا، اس نے اضافی سیٹیں بک کرائیں اور ڈرائیور کو بازید خیل اسٹاپ پر رکنے کو کہا۔ جس کے بعد وہ خواتین مسافر کو لانے کا بہانہ بنا کر جب گاڑی سے اتر کر روانہ ہوا تو کچھ ہی دیر بعد دھماکہ ہوگیا۔ دھماکہ میں سات مسافر جاں بحق اور چار زخمی ہوئے، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی میتیں گذشتہ روز پاراچنار میں انکے آبائی گاوں میں پہنچا دی گئیں جہاں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 413163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/413163/1/پشاور-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org