QR CodeQR Code

کوہاٹ زخمی

5 Oct 2014 01:01

اسلام ٹائمز: دھماکہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اہل تشیع اور اہلسنت دونوں شامل ہیں، جبکہ اہل تشیع عالم دین سید شہنشاہ شیرازی اور اہل سنت عالم دین ساجد فرید بھی زخمی ہیں، دہشتگردی کی اس کارروائی میں مولانا ساجد فرید کی معصوم بچی بھی شہید ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے پشاور چوک پر مسافر وین میں دھماکے کے نتیجے میں ایک معصوم بچی سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے پشاور چوک میں واقع بس اڈے میں نواحی علاقوں کو جانے والی ایک وین میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ قریبی ہسپتال میں منتقل کئے جانے والے زخمیوں میں سے 3 افراد طبی امداد کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، دھماکہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اہل تشیع اور اہلسنت دونوں شامل ہیں، جبکہ اہل تشیع عالم دین سید شہنشاہ شیرازی اور اہل سنت عالم دین ساجد فرید بھی زخمی ہیں، دہشتگردی کی اس کارروائی میں مولانا ساجد فرید کی معصوم بچی بھی شہید ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 413188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/413188/1/کوہاٹ-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org