QR CodeQR Code

یوم عرفہ کراچی

5 Oct 2014 23:22

اسلام ٹائمز: دعائے عرفہ کی تلاوت قاری مبشر حیدر نے کی جبکہ اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب مولانا علی مرتضیٰ زیدی نے کیا، آخر میں دستہ امامیہ کے صاحب بیاض وسیم الحسن عابدی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن سادات کالونی (انچولی) یونٹ اور دستہ امامیہ کی جانب سے یوم عرفہ اور یوم شہادت حضرت مسلم بن عقیل (ع) کی مناسبت سے دعائے عرفہ و مجلس عزا کا انعقاد مسجد خیرالعمل میں کیا گیا۔ دعائے عرفہ کی تلاوت قاری مبشر حیدر نے کی جبکہ اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب مولانا علی مرتضیٰ زیدی نے کیا، آخر میں دستہ امامیہ کے صاحب بیاض وسیم الحسن عابدی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔ دعائے عرفہ و مجلس عزا میں مومنین ومومنات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فرائض امامیہ اسکاؤٹس کے رضاکاروں نے انجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 413274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/413274/1/یوم-عرفہ-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org