QR CodeQR Code

آو ایران پر حملہ کریں

داعش ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

7 Oct 2014 11:31

اسلام ٹائمز: یہ دہشتگرد تکفیری گروہ، ایرانی سفارتکاروں، تاجروں اور یونیورسٹی شخصیات کے قتل کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل داعش دہشتگرد گروہ کے سرغنہ نے ایران پر حملہ نہ کرنے کی بناء پر القاعدہ گروہ پر شدید تنقید کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے خفیہ دستاویزات شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ، ایران کے جوہری اسرار کے حصول اور ایران پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ العالم کے مطابق برطانیہ کے اس اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں ٹاسک فورس نے داعش گروہ میں رکنیت رکھنے والے ایک شخص کے مکان پر حملہ کیا، جہاں سے ایسی دستاویزات ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گروہ، ایران کے جوہری اسرار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان دستاویزات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ گروہ، ایرانی سفارتکاروں، تاجروں اور یونیورسٹی شخصیات کے قتل کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل داعش دہشتگرد گروہ کے سرغنہ نے ایران پر حملہ نہ کرنے کی بناء پر القاعدہ گروہ پر شدید تنقید کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 413573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/413573/1/آو-ایران-پر-حملہ-کریں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org