QR CodeQR Code

کراچی کنونشن

13 Oct 2014 12:30

اسلام ٹائمز: المحسن ہال کراچی میں منعقدہ سفیران ولایت کنونشن کے آخر میں رکن ذیلی نظارت علامہ علی افضال رضوی نے کثرت رائے سے منتخب ہونے والے نئے ڈویژنل صدر کاظم عباس کے نام کا اعلان کیا اور ان سے نئی مسئولیت کا حلف لیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کا سالانہ ڈویژنل سفیران ولایت کنونشن المحسن ہال، فیڈرل بی ایریا میں منعقد کیا گیا۔ کنونشن میں تمام یونٹس کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ نقوی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ کنونشن کے موقع پر محافظین ولایت کانفرنس منعقد کی گئی جس سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ نقی ہاشمی نے خطاب کیا۔ بعد ازاں علامہ علی افضال رضوی نے کثرت رائے سے منتخب ہونے والے نئے ڈویژنل صدر کاظم عباس کے نام کا اعلان کیا اور ان سے نئی مسئولیت کا حلف لیا جس کے بعد نومنتخب ڈویژنل صدر کاظم عباس نے خطاب کیا اور اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ کراچی اشفاق منگی سے ان کی مسئولیت کا حلف لیا۔ کنونشن کا اختتام اجتماعی دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے ہوا۔


خبر کا کوڈ: 414387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/414387/1/کراچی-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org