QR CodeQR Code

مرکزی کنونشن3

13 Oct 2014 19:19

اسلام ٹائمز: شرکاء کنونشن سے خطاب میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دشمن کا بنیادی ہدف نوجوان ہوتے ہیں اور دشمن کسی بھی قوم کو تباہ کرنے کیلئے اسکی نوجوان نسل کو اپنا آسان ہدف سمجھتا ہے، اگر کسی قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کر دیا جائے تو وہ قوم گمراہ ہوکر ختم ہوجاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 9 واں سالانہ مرکزی کنونشن امام بارگاہ رضا آباد فیصل آباد میں منعقد ہوا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کنونشن میں ملک بھر سے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اور اپنے نئے میر کاررواں کا انتخاب کیا۔ مرکزی کنونشن میں شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی سمیت دیگر علماء بھی شریک ہوئے۔ شرکائے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دشمن کا بنیادی ہدف نوجوان ہوتے ہیں اور دشمن کسی بھی قوم کو تباہ کرنے کے لئے اس کی نوجوان نسل کو اپنا آسان ہدف سمجھتا ہے، کیونکہ اگر کسی قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کر دیا جائے تو وہ قوم گمراہ ہو کر ختم ہوجاتی ہے۔ ایسی صورت حال میں قوم کے نوجوان بیدار رہیں اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان علماء کے ساتھ تمسک رکھیں اور روحانی تربیت پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ دین سے وابستگی ہی شیطانی قوتوں کے مقابلے میں اہمیت رکھتی ہے۔ دین ایسی چھتری ہے جسکے ذریعے سازشوں کی بارش سے بچا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 414441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/414441/1/مرکزی-کنونشن3

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org