QR CodeQR Code

علماء کانفرنس کراچی

23 Oct 2014 14:31

اسلام ٹائمز: رحمت علی ہال سولجر بازار میں منعقدہ تحفظ عزاداری و دفاع تشیع علماء کانفرنس سے خطاب میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں داعش سمیت تمام فتنوں کا منبع پاکستان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جو عناصر یوم حضرت عثمان پر جلوس نکالتے ہیں، انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ عزاداری کے جلوسوں پر اعتراض کریں، داعش سمیت جتنے بھی فتنے عالم اسلام میں پیدا ہو رہے ہیں انکا منبع پاکستان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمت علی ہال سولجر بازار میں شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ تحفظ عزاداری و دفاع تشیع علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، صوبائی صدر سندھ علامہ باقر نجفی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات علامہ شیخ شبیر میثمی، مرکزی رہنما علامہ شہنشاہ حسین نقوی، صدر کراچی ڈویژن علامہ جعفر سبحانی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 416076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/416076/1/علماء-کانفرنس-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org