QR CodeQR Code

دورہ اسلام آباد

29 Oct 2014 15:37

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں جے ایس او کے مرکزی صدر کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گوش و کنار میں تنظیمی اسٹرکچر کو مضبوط کریں اور اس تنظیم کے ذریعے تعلیمی آگاہی ملک کے گوش و کنار میں پھیلائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اسلام آباد کا دو روزہ تنطیمی دورہ کیا ہے۔ دورہ اسلام آباد کے دوران انہوں نے اپنی دیگر تنظیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور معروف عالم دین آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس یو سی کے سربراہ نے مرکزی صدر کو ہدایت کی کہ آپ نوجوان اپنی تعلیم پر بھرپور انداز میں توجہ دیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ جے ایس او پاکستان کے نوجوانوں کا کردار قومی و ملی معاملات میں بھی نمایاں نظر آنا چاہیے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ تعلیم وقت کی ایک اہم ضرورت ہے کہ آپ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے گوش و کنار میں تنظیمی اسٹرکچر کو مضبوط کریں اور اس تنظیم کے ذریعے تعلیمی آگاہی ملک کے گوش و کنار میں پھیلائیں۔ اس مقصد کے لئے پورے ملک میں تعلیمی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے طوفانی دورہ جات کریں۔ جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے علامہ سید ساجد علی نقوی کے سامنے اپنی مرکزی کابینہ کے انتخاب کے سلسلہ میں تجاویز پیش کیں، جس پر انہوں نے مناسب ہدایات دیں۔ انہوں نے مرکزی صدر کی مختصر کارکردگی رپورٹ کو سراہا اور اسے اسی طرح جاری رکھنے کا حکم دیا۔


خبر کا کوڈ: 417082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/417082/1/دورہ-اسلام-آباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org