QR CodeQR Code

نمازِ عاشور کراچی

5 Nov 2014 00:38

اسلام ٹائمز: شہر قائد میں مرکزی جلوس یوم عاشور کے موقع پر ہزاروں عزادارانِ سیدالشہداء امام حسینؑ نے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام تبت سینٹر کے مقام پر حجت الاسلام و المسلمین علامہ غلام عباس رئیسی کی اقتداء میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام تبت سینٹر کے مقام پر نماز ظہرین کا انتظام کیا گیا۔ نماز باجماعت کی امامت حجت الاسلام و المسلمین علامہ غلام عباس رئیسی نے کی۔ اس موقع پر علمائے کرام سمیت شرکاء کی بہت بڑی تعداد نے نماز ظہرین ادا کی۔ شرکاء نے نماز کی ادائیگی کے دوران لبیک یاحسین (ع) کے نعرے بلند کئے اور اس عزم کا اظہار کیا آج کی کربلا میں بھی عاشقان امام حسین (ع) حق کے راستے پر چلتے ہوئے یزیدیت اور تکفیریت کو رسوا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 418003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/418003/1/نماز-عاشور-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org