QR CodeQR Code

عمان مذاکرات

10 Nov 2014 11:10

اسلام ٹائمز: مسقط میں مذاکرات شروع ہونے سے پہلے صحافيوں سے گفتگو ميں ایرانی وزير خارجہ نے وضاحت کی کہ اس بارے ميں کوئی اختلاف نہيں ہے کہ ايران کے اندر يورينيئم کي افزودگی جاری رہے گی، اختلاف افزودگی کی سطح پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عمان میں اسلامی جمہوری ایران اور امریکہ کے وزراء خارجہ اور یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین اشٹین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین اشٹین کے درمیان عمان کے دارالحکومت مسقط میں اتوار کو ہونے والے پہلے دن کے سہ فریقی مذاکرات ختم ہوگئے ہیں اور یہ مذاکرات آج پیر کو بھی جاری رہیں گے۔ محمد جواد ظریف، جان کیری اور کیتھرین اشٹین نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایک جامع سمجھوتے کے حصول کے لئے، اتوار کو ہونیوالے مذاکرات میں ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھائے جانے اور یورینیئم کی افزودگی کی سطح کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 418831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/418831/1/عمان-مذاکرات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org