QR CodeQR Code

دورہ ڈی آئی خان

14 Nov 2014 10:45

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف نشستوں سے خطاب اور عمائدین کیساتھ ملاقاتیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈی آئی خان کی تحصیل پروا میں تحصیل کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی، اور سیاسی عمائدین سے خطاب کیا، علاوہ ازیں ڈیرہ شہر میں شہید حسینی چوک پر واقع جامع مسجد ابو تراب میں خطاب کیا اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عمائدین کیساتھ گفتگو کی، ناصر عباس شیرازی نے ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پور کا بھی دورہ کیا، اور پہاڑپور کی جامع مسجد میں وہاں کے عمائین سے ملاقات کی، علاوہ ازیں وہاں پر سید عبد اللہ علی شاہ کیساتھ ملاقات کی، اور ان کے بیٹے کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زاہد علی جعفری اور ضلعی کابینہ کے دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 419457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/419457/1/دورہ-ڈی-ا-ئی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org