QR CodeQR Code

احتجاجی ریلیاں

14 Nov 2014 20:12

اسلام ٹائمز: علامہ شفقت عباس سولنگی کی نماز جنازہ خانپور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، علامہ علی بخش سجادی دیگر علماء و رہنماوں سمیت شرکاء کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ کے تین شہروں میں علامہ شفقت عباس سولنگی کی شہادت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خانپور میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امام جمعہ علامہ شفقت عباس سولنگی کی شہادت کے خلاف لاڑکانہ، ٹھٹھہ اور حیدر آباد میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ لاڑکانہ میں مرکزی امام بارگاه جعفریہ سے پریس کلب تک نکالی جانے والی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل طارق بدوی نے کی۔ احتجاجی ریلی میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے علامہ شفقت عباس سولنگی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ٹھٹھہ میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل مختار دایو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور علامہ شفقت عباس سولنگی کی شہادت کے خلاف سندھ حکومت کی جانب سے تکفیریوں کو کھلی چھٹی دینے پر وزیراعلٰی سندھ کے استعفٰی کا مطالبہ کیا۔ حیدرآباد میں علامہ گل حسن مرتضوی کی زیر قیادت قدم گاہ مولا علی (ع) پر منعقدہ احتجاجی ریلی میں شرکاء نے علامہ شفقت عباس سولنگی کی شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ درایں اثناء علامہ شفقت عباس سولنگی کی نماز جنازہ خانپور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، علامہ علی بخش سجادی، دیگر علماء و رہنماوں سمیت شرکاء کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 419515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/419515/1/احتجاجی-ریلیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org