QR CodeQR Code

آیۃ اللہ النجفی

21 Nov 2014 11:02

اسلام ٹائمز: آیت الله کے فرزند شیخ علی نجفی نے کہا ہے کہ خداوند متعال کی عنایتوں، حضرت ولی عصر (عج) کے لطف و کرم اور مومنین کی دعا سے آپریش کامیاب رہا اور حرکت قلب منظم کرنیکی نئی مشین فٹ ہوگئی ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مرجع تقلید مزید کچھ دنوں تک ڈاکٹروں کی زیر نظر رہینگے۔


اسلام ٹائمز۔ اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی، ابنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمٰی بشیر نجفی جو چند روز قبل طبی معائنے کے لئے نجف اشرف سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے ہیں، بیروت کے ایک ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس سفر میں لبنان کی مختلف دینی اور سیاسی شخصیتوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے گذشتہ روز جنوبی لبنان کے شہر جباع میں شیعہ مسلمانوں کی اسلامی اعلٰی کونسل کے نائب صدر شیخ عبد الامیر قبلان، حزب اللہ کے کمانڈر شیخ محمد جمعہ اور دیگر علماء و فضلا سے ملاقاتیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے قائد سید حسن نصراللہ نے مرجع دینی آیۃ اللہ شیخ حافظ بشیر حسین النجفی کے لبنان میں موجود دفتر میں ان کی عیادت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے اس دوران سید حسن نصر اللہ نے آیۃ اللہ بشیر نجفی کے ساتھ بالعموم پورے خطے اور خاص طور پر عراق اور لبنان میں مسلمانوں کے مختلف امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ نجف اشرف کے مشہور مرجع تقلید آیت الله العظمٰی بشیر نجفی جو گذشتہ روز معاینہ کی غرض سے لبنان کے دارالحکومت بیروت تشریف لے گئے تھے، وہاں آپ کو حرکت قلب منظم کرنے کے لئے مشین فٹ کی گئی، بیروت کے ڈاکٹروں نے آپ کا مکمل معاینہ کرنے کے بعد حرکت قلب منظم کرنے کی مشین فٹ کرنے کی تشخیص دی تھی۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی آپ کو حرکت قلب منظم کرنے کی مشین فٹ کی گئی تھی مگر اطراف میں موجود پریشر کی وجہ سے مشین متاثر ہوگئی تھی، لہذا اسے بدلنا پڑا۔ آیت الله بشیر نجفی کے فرزند حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے اس سلسلہ میں کہا ہے کہ خداوند متعال کی عنایتوں، حضرت ولی عصر (عج) کے لطف و کرم اور مومنین کی دعا سے یہ آپریش کامیاب رہا اور حرکت قلب منظم کرنے کی نئی مشین فٹ ہوگئی ہے۔ انہوں نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے مرجع تقلید کی حالت بہتر بتاتے ہوئے کہا کہ آپ مزید کچھ دنوں تک ڈاکٹروں کی زیر نظر رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 420568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/420568/1/ا-یۃ-اللہ-النجفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org