QR CodeQR Code

لاڑکانہ جلسہ

22 Nov 2014 00:27

اسلام ٹائمز: لاڑکانہ جلسہ سے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی "گو نواز گو" کا نعرہ پہنچ چکا ہے، اب اتنے ہی زور سے "گو زرداری گو" کا نعرہ بھی پہنچے گا، کیونکہ اصل میں گو نواز گو کا مطلب گو زرداری گو ہے، آصف زرداری اور نواز شریف ملکر اسٹیٹس کو کے نظام کو تحفظ دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ "گو نواز گو" کا مطلب اصل میں "گو زرداری گو" ہے، کیونکہ آصف زرداری نواز شریف کے ساتھ مل کر اس نظام کو تحفظ دے رہے ہیں، سندھ کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ صوبے کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے، جب تک سندھ والے نہیں چاہیں گے کالا باغ ڈیم بھی نہیں بنے گا۔ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال پر لاڑکانہ والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہاں آنے کا مقصد لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے، سیاست دانوں نے اب تک ہمارے لوگوں کو صوبے، زبان اور فرقوں میں تقسیم کئے رکھا ہے، لیکن ملک میں اصل تقسیم کی ضرورت ظالم اور مظلوم کے درمیان ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ میں بھی "گو نواز گو" کا نعرہ پہنچ چکا ہے، اب اتنے ہی زور سے "گو زرداری گو" کا نعرہ بھی پہنچے گا، کیونکہ اصل میں گو نواز گو کا مطلب گو زرداری گو ہے، آصف زرداری اور نواز شریف مل کر اسٹیٹس کو کے نظام کو تحفظ دے رہے ہیں، لیکن ہم ایک ہی گیند سے دونوں کی وکٹیں اڑائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 420721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/420721/1/لاڑکانہ-جلسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org