0
Wednesday 26 Nov 2014 10:54

سارک کانفرنس

  • نیپال، 18ویں سارک سربراہ کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت اور سارک سربراہوں سے خطاب

    نیپال، 18ویں سارک سربراہ کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت اور سارک سربراہوں سے خطاب

اسلام ٹائمز۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 18 ویں سارک سربراہ کانفرنس اٹھارہویں سارک کانفرنس شروع ہو چکی ہے، جس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف شرکت کر رہے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ پہلے ہی کٹھمنڈو پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ سارک ممالک کی سیکرٹری خارجہ کی سطح پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ سرتاج عزیز سارک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سارک سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سارک ممالک کو بھوک، غربت، افلاس اور جہالت جیسے مسائل کا سامنا ہے، لیکن ویزہ شرائط میں نرمی اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ خطے کے لیے اہمیت کی حامل 18 ویں سارک سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک کو بہت اہمیت دیتا ہے، دنیا کی آبای کا ایک چوتھائی سارک ممالک میں بستی ہے، جب کہ مضبوط رابطے کے فقدان کی وجہ سے تجارتی حجم نہایت ہی کم ہے، اس خطے میں نوجوانوں کی ایک بہت ہی بڑی تعداد ہے، سارک کو رکن ممالک میں اعتماد کی فضاء قائم کرنی چاہیئے۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا سارک ممالک میں مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی ہونی چاہیئے، سارک ممالک کی ترقی ایک دوسرے سے جڑی ہے، قدرتی آفات اور سیلاب کی تباہ کاریوں سےبچنےکے لئے سارک رکن ممالک میں معلومات کاتبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں ایک دوسرے کے تجربوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے، سارک رکن ممالک کو تعلیم، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایک دوسر ے سے تعاون کرنا ہو گا، تیل اور گیس کی فراہمی کے لئے گیس پائپ لائن پر بھرپور توجہ دینی ہو گی۔ سارک سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جنوبی ایشی کو تنازعات سے پاک خطہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے سارک کو رکن ممالک میں اعتماد کی فضاء کو فروغ دینا ہو گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے نیپالی حکومت اور عوام کا سارک کانفرنس کے کامیابی سے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور 19 ویں سارک کانفرنس پاکستان میں منعقد کرانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ 2 روزہ سارک سربراہ کانفرنس میں پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، مالدیب، افغانستان اور سری لنکا کے سربراہان شریک ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف سارک کانفرنس کے دوران دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے، تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی ملاقات متوقع نہیں ہے۔ کل جب پاکستانی وزیر اعظم نیپال پہنچے تو حکام نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں سلامی پیش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 421397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش