QR CodeQR Code

یوم حسین (ع) کراچی

28 Nov 2014 16:57

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کراچی کے زیراہتمام جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ یوم حسین (ع) سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مسلمان آپس میں اتحاد و وحدت کے ساتھ آوازِ حسینی پر لبیک کہتے ہوئے موجودہ یزیدیت کے خلاف ڈٹ جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں جامعات اور کالجز سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں یوم حسینؑ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پارکنگ ایریا میں آئی ایس او جے ایس ایم یو یونٹ کے زیر اہتمام یوم حسین (ع) کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ، نان ٹیچنگ اسٹاف اور طلباء و طالبات بہت بڑی تعداد میں شریک تھے۔ یوم حسین (ع) سے سنی اتحاد کونسل کراچی کے صدر علامہ فیصل عزیزی بندگی، علامہ محمد علی نقوی، علامہ کمیل مہدوی، علامہ روح اللہ پیش نماز مسجد و امام بارگاہ سفینۃ النجات جناح اسپتال اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ یوم حسین (ع) میں علی دیپ رضوی، ابوذر زیدی، شاعر علی شاعر سمیت مختلف نوحہ خواں حضرات نے سلام عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر مسجد و امام بارگاہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والی شیر خوار بچی بتول وقار کے والد نے بھی خصوصی شرکت کی اور پیغام دیا۔


خبر کا کوڈ: 421908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/421908/1/یوم-حسین-ع-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org