QR CodeQR Code

سوئے حسین (ع)

9 Dec 2014 13:38

اسلام تائمز:یہ سفر حسین (ع) نہیں بلکہ حسن ازلی کی جانب ہے، کمال کی جانب ہے۔ دوسرے سفروں اور اس سفر میں فرق یہ ہے کہ یہ شوق کا سفر ہے، اس میں ثواب کا لالچ یا عذاب کا خوف نہیں بلکہ عشق ہے۔ جنون ہے۔ تبھی تو دھماکے، دہشت گردی، سفری صعوبتیں معنی نہیں رکھتیں۔ یہ احساس ہر وقت انسان کو سرگرم رکھتا ہے کہ میری منزل حسین (ع) کا وصال یعنی حسن ازلی کا وصال ہے۔ اے اللہ! ہم سب کو اپنے محبوب بندے حسین (ع) کا عشق عنایت فرما۔ ہمیں سوئے حسین (ع) سفر کی توفیق عنایت فرما اور ہمیں ان کا وصال نصیب فرما۔


اسلام ٹائمز۔ لاکھوں وہ ہیں جو نجف سے کربلا، بغداد سے کربلا، بصرہ سے کربلا، ایران سے کربلا، بحرین سے کربلا، لبنان سے کربلا، شام سے کربلا، پاکستان سے کربلا، افغانستان سے کربلا، آذربائیجان سے کربلا، یورپ سے کربلا، افریقا سے کربلا، آسٹریلیا سے کربلا، امریکا سے کربلا کی جانب گامزن ہیں اور کروڑوں وہ ہیں جو اس سفر کی آرزو دل میں بسائے غم زدہ ہیں۔ میری نظر میں یہ سفر درحقیقت سوئے کربلا نہیں بلکہ سوئے حسین (ع) سفر ہے۔ وہ لوگ جو یہ سفر کر رہے ہیں ان پر رشک آتا ہے۔ میرے کئی دوست گذشتہ چند دنوں میں مجھے خدا حافظ کہہ کر اس سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔ ہر دوست کی روانگی نے دل کو تڑپا دیا، رشک ہوا ان افراد کے نصیب پر کہ نواسہ رسول (ص) نے ان احباب کو اپنی زیارت کے لئے بلایا ہے۔ یہ سفر زیارت جو خصوصی طور پر اربعین حسینی کے موقع پر کیا جاتا ہے، صدیوں سے جاری ہے اور اب تو ایک باقاعدہ ثقافت کا رنگ اختیار کرچکا ہے۔ ہزاروں میل کا سفر طے کرکے سرزمین عراق پر پہنچنے والے زائرین کربلا کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نجف سے کربلا تک کا سفر جو تقریباً اسی کلومیٹر ہے، پیدل طے کریں۔ جی ہاں پاکستان، لبنان، بحرین، افغانستان، شام، امریکا، یورپ، افریقا اور آسٹریلیا سے آنے والے بہت سے زائرین نجف سے کربلا پیدل چل کر جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 424441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/424441/1/سوئے-حسین-ع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org