QR CodeQR Code

علامہ اعجاز حسین بہشتی کا دورہ ملتان

13 Dec 2014 14:33

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ملتان کا دس روزہ دورہ کیا، اس دوران اُنہوں نے مختلف تنظیمی پروگراموں کے علاوہ ملتان کے مرکزی امام بارگاہ میں عشرہ اربعین سے بھی خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی 10 صفرالمظفر سے 20 صفرالمظفر تک ملتان کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران مختلف یونٹس میں دروس، دورں اور سیمینارز سے خطاب کیا۔ اس دورے کے دوران جہاں اُنہوں نے مختلف تنظیمی پروگراموں میں شرکت کی وہیں ملتان کے مرکزی امام بارگاہ ممتاز آباد میں عشرہ اربعین سے بھی خطاب کیا۔ علامہ اعجاز بہشتی نے اپنے دورے کے دوران معروف ذاکر اہل بیت شہید ناصر عباس کی برسی کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام منعقدہ مجلس عزا سے بھی خصوصی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ شجاع آباد اور لودھراں میں بھی مجالس عزا سے خطاب کیا۔ علامہ اعجاز بہشتی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان (یونٹ این ایف سی) کے زیراہتمام منعقدہ یوم حسین علیہ السلام کی تقریب سے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 425274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/425274/1/علامہ-اعجاز-حسین-بہشتی-کا-دورہ-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org