QR CodeQR Code

پشاور جلوس اربعین

14 Dec 2014 21:25

اسلام ٹائمز: مرکزی جلوس نماز ظہرین کے بعد امام بارگاہ علمدار کربلا قصہ خوانی سے برآمد ہوا، جو اخون آباد جلوس کے ساتھ ملکر چوک شہباز پہنچا۔ امام بارگاہ علمدار کربلا میں مجلس عزاء سے علامہ عابد حسین شاکری، اخون آباد میں علامہ علی سرور سرحدی اور کوچہ رسالدار میں علامہ ارشاد حسین خلیلی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں بھی اربعین حسینی (ع) نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، مرکزی جلوس نماز ظہرین کے بعد امام بارگاہ علمدار کربلا قصہ خوانی سے برآمد ہوا، جو اخون آباد جلوس کے ساتھ ملکر چوک شہباز پہنچا۔ امام بارگاہ علمدار کربلا میں مجلس عزاء سے علامہ عابد حسین شاکری، اخون آباد میں علامہ علی سرور سرحدی اور کوچہ رسالدار میں علامہ ارشاد حسین خلیلی نے خطاب کیا، جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی، اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس، اور دیگر سیکورٹی اداروں کیساتھ ساتھ امامیہ اسکاوٹس، وحدت اسکاوٹس اور مختار سکاوٹس کے رضاکار بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جلوس شام کو واپس اسی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 425648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/425648/1/پشاور-جلوس-اربعین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org