QR CodeQR Code

سانحہ پشاور کی تصویری رپورٹ

17 Dec 2014 14:37

اسلام ٹائمز: عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 6 تھی۔ وہ ایک کیری ڈبے میں سکول پہنچے اور ثبوت مٹانے کے لئے گاڑی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ سکول میں گھسنے کے بعد دہشت گرد کلاس رومز میں داخل ہوئے اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے بیشتر بچے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ پھولوں کے شہر پشاور میں دہشت گردوں نے پھول جیسے بچوں کو خون میں نہلا دیا۔ آرمی پبلک سکول پر سفاکانہ حملے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوگئے۔ اندھا دھند فائرنگ اور دھماکوں میں 79 بچے زخمی بھی ہوئے۔ شہداء میں کئی اساتذہ بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے آپریشن میں تمام 7 دہشت گرد مارے گئے۔ طالبان نے بچوں کے قتل عام کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ پشاور کا آرمی پبلک سکول معمول کے مطابق آٹھ بجے لگا۔ معصوم بچوں کی چہچہاہٹیں سکول میں سنائی دینے لگیں۔ ساڑھے دس بجے کا وقت تھا جب دہشت گرد عقبی حصے سے دیوار پھلانگ کر سکول میں داخل ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 6 تھی۔ وہ ایک کیری ڈبے میں سکول پہنچے اور ثبوت مٹانے کے لئے گاڑی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ سکول میں گھسنے کے بعد دہشت گرد کلاس رومز میں داخل ہوئے اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے بیشتر بچے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 426252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/426252/1/سانحہ-پشاور-کی-تصویری-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org