QR CodeQR Code

اسکردو میں سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی جلسہ

17 Dec 2014 18:02

اسلام ٹائمز: احتجاجی جلسے سے مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ محمد حسن جوہری، سید طاہر موسوی اور آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر عاطف حسین موسوی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام پشاور میں دہشتگردوں کی جانب سے آرمی پبلک سکول میں وحشیانہ حملے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی حسینی چوک اسکردو سے یادگار شہداء اسکردو تک نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی یادگار شہدا اسکردو پر ایک احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔ احتجاجی جلسے سے مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ محمد حسن جوہری، سید طاہر موسوی اور آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر عاطف حسین موسوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے سانحہ پشاور کی شدید مزمت کی اور اس المناک واقعہ کو سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی ناکامی قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 426313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/426313/1/اسکردو-میں-سانحہ-پشاور-کے-خلاف-احتجاجی-جلسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org