QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی کا سانحہ پشاور کیخلاف احتجاج

18 Dec 2014 14:26

اسلام ٹائمز: کراچی پریس کلب پر آئی ایس او کراچی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ قومی ادارے سانحہ پشاور میں ملوث دہشتگرد عناصر کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ محبین کی جانب سے سانحہ پشاور کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہر کے محتلف اسکولوں اور کالجزکے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدائے پشاور سے تجدید عہد کیا۔اس موقع پر رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سانحہ پشاور قومی سانحہ ہے ، قومی اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سانحہ پشاور میں ملوث دہشتگرد عناصر کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد وں کے ساتھ ساتھ انکے سیاسی و مذہبی حامیوں کے خلاف بھی عملی کاروائی کی جائے۔علامہ احمد اقبال نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے ہیں، ان سے رعایت کا مطلب عوام اور بچوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ: 426548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/426548/1/ا-ئی-ایس-او-کراچی-کا-سانحہ-پشاور-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org