1
Thursday 25 Dec 2014 18:23

قائد اعظم محمد علی جناح کی یادگار تصویریں

  • قائد اعظم کی دورہ لندن کے موقع پر لیاقت علی خان کے ہمراہ تصویر

    قائد اعظم کی دورہ لندن کے موقع پر لیاقت علی خان کے ہمراہ تصویر

  • 1920، قائد اعظم کی یاد گار تصویر

    1920، قائد اعظم کی یاد گار تصویر

  • قائد اعظم محمد علی جناح، گاندھی جی کے ساتھ وائسرائے ہند سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے

    قائد اعظم محمد علی جناح، گاندھی جی کے ساتھ وائسرائے ہند سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے

  • 1946، قائد اعظم لندن پہنچنے پر خوشگوار موڈ میں

    1946، قائد اعظم لندن پہنچنے پر خوشگوار موڈ میں

  • 1940، قائد اعظم محمد علی جناح بمبئی میں فاطمہ جناح کیساتھ

    1940، قائد اعظم محمد علی جناح بمبئی میں فاطمہ جناح کیساتھ

  • 1947، پشاور کے دورہ کے موقع پر قبائیلیوں کی طرف سے تحفے میں رائفل وصول کرتے ہوئے

    1947، پشاور کے دورہ کے موقع پر قبائیلیوں کی طرف سے تحفے میں رائفل وصول کرتے ہوئے

  • 1938، قائد اعظم محمد علی جناح مسکراتے ہوئے

    1938، قائد اعظم محمد علی جناح مسکراتے ہوئے

  • بانئ پاکستان کی تقسیم کے موقع پر انڈیا میں آخری پریس کانفرنس کی تصویر

    بانئ پاکستان کی تقسیم کے موقع پر انڈیا میں آخری پریس کانفرنس کی تصویر

  • قائد اعظم محمد علی جناح جامعہ ملیہ دہلی کی تقریب میں جلوہ نما ہیں

    قائد اعظم محمد علی جناح جامعہ ملیہ دہلی کی تقریب میں جلوہ نما ہیں

  • بابائے قوم کی جوانی میں بنائی گئی یادگار تصویر

    بابائے قوم کی جوانی میں بنائی گئی یادگار تصویر

  • 1940، میں عوام کے درمیان خوشگوار موڈ میں بنائی گئی تصویر

    1940، میں عوام کے درمیان خوشگوار موڈ میں بنائی گئی تصویر

  • بابائے قوم، محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھ ناشتے کی میز پر

    بابائے قوم، محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھ ناشتے کی میز پر

اسلام ٹائمز۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا ۱۳۸ واں یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت پر دن کا آغاز کراچی میں ۲۱ توپوں کی سلامی سے ہوا اور اس موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ مزار قائد کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند دستے کےحوالے کی گئیں۔ اس سے قبل مزار قائد کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں پاک فضائیہ کے دستے کے پاس تھیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈیٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل ندیم رضا تھے۔ گورنز سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور سندھ کابینہ کے اراکین سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جب کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسوں اور مذاکروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) ریڈیو پاکستان اور نجی چینلز پر بانی پاکستان کی زندگی اور جدوجہد آزادی میں ان کے کردار پر خصوصی پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں جب کہ اخبارات اور رسائل میں خصوصی مضامین شائع کیے گئے ہیں۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گی۔

وزیراعظم نواز شریف نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ملک کی بے لوث خدمت اور بھرپور لگن و حب الوطنی سے کام کریں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بابائے قوم نے نے ایک جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کا وژن دیا تھا، آج ان کے اس فلسفے پر کاربند ہونے کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔
فوٹو گرافر کا نام :
خبر کا کوڈ : 428110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش