QR CodeQR Code

لاہور میں جشن عید میلادالنبیﷺ

5 Jan 2015 22:21

اسلام ٹائمز: جلوس کے راستے میں ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے 10 مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔ استقبالیہ کیمپوں میں شیعہ علماء اور دیگر افراد نے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کی دودھ اور مٹھائی سے تواضع کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں سے درجنوں جلوس برآمد ہوئے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل مقصود پر پہنچے۔ لاہور کا مرکزی جلوس ریلوے اسٹیشن سے صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا، جو اندرون شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا شام کو دربار داتا صاحب پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جہاں جلوس کے شرکاء نے ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔ جلوس کے شرکاء اونٹوں، گاڑیوں اور ریڑھوں پر سوار تھے جبکہ اکثریت جلوس کے ساتھ پیدل چل رہے تھے۔ ریلوے اسٹیشن پر بچوں نے کراٹے کا بھی مظاہرہ کیا۔ جلوس کی افتتاحی تقریب میں سابق گورنر پنجاب سردار محمد لطیف کھوسہ نے بھی شرکت کی۔ جلوس کے راستے میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 10 مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔ استقبالیہ کیمپوں میں شیعہ علماء اور دیگر افراد نے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کی دودھ اور مٹھائی سے تواضع کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 430578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/430578/1/لاہور-میں-جشن-عید-میلادالنبیﷺ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org